اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کرکے انہوں نے سب کو ڈرانے کی کوشش کی ہے، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو نہیں چھوڑیں گے اور ان پر مقدمہ کریں گے۔
اسلام آباد میں احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نہیں چھوڑیں گے اور آپ بھی کیس کریں گے، شہباز گل پر جس طرح دو دن تشدد کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر کیس ہوسکتا ہے تو نواز شریف، فضل الرحمان، خواجہ آصف اور رانا ثنا پر بھی کیس ہوسکتا ہے، ان سب نے اپنی باتوں سے فوج کے ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔