آئل فیلڈ حکام نے دھمیال کے علاقے جوڑیاں میں آئل فیلڈ کی مین سپلائی لائن میں آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات کا پتہ لگا لیا
آئل متاثرہ گھر میں آئل سٹوریج کے لیے بنائے گئے 2 خفیہ ٹینک کا سراغ لگایا ہے ,ملزمان مین سپلائی لائن سے آئل چوری کرنے کے بعد ٹینک میں محفوظ کرتے تھے
آئل فیلڈ حکام نے مین سپلائی لائن سے چوری کیا گیا کروڑوں مالیت کا آئل برآمد کر لیا
حکام کے مطابق ملزمان نے 15روز قبل کرائے پرگھرلیا تھا، تاہم آئل چوری میں ملوث ملزمان ابھی تک گرفتارنہیں کئے جا سکے 2 روز قبل آئل چوری کے دوران دھماکے کے بعد خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔۔