وفاقی کابینہ نے مالی سال2026/27 کے بجٹ کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پر بریفنگ دی، جس کے بعد کابینہ نے وفاقی بجٹ 27-2026 کے مسودے کی منظوری دے دی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق تجاویز پر غور جاری ہے، گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں نسبتاً زیادہ اضافہ کیا جائے گا، جبکہ دیگر سرکاری ملازمین کے لیے بھی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق اقدامات بجٹ کا حصہ ہوں گے۔

بعدازاں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیمرا ٹیم کو کمیٹی روم سے باہر نکال دیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس ان کیمرا کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بجٹ 27-2026 میں بھرپور ساتھ دینے پر اتحادی جماعتوں سے اظہارِ تشکر کیا، آئی ایم ایف کی معاونت کا بھی شکریہ ادا کیا۔کابینہ اجلاس میں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے ڈیسک بجاکر وزیراعظم کی تائید کی۔

Comments (0)
Add Comment