صرف اپنی قوم کی خاطر زخمی حالت میں نکل رہا ہوں: عمران خان

لاہور:   سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہر صورت راولپنڈی پہنچے۔

26 نومبر کو اپنے لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ چاہتا ہوں 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ تمام پاکستانی بنیں، ایک قوم کو حقیقی آزادی کا حصول صرف انصاف کے بل بوتے پر ہوتا ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے گی کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔

Comments (0)
Add Comment