دیرینہ دُشمنی ، مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مخالفین کے قربانی کے پانچ جانوروں ہلاک کر دیئے

 درندگی کی انتہا ہوگئی ،پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالفین کے قربانی کے پانچ جانور وں کو مار دیا۔

واقعہ تھانہ چونترہ کے علاقے چھچھ میں پیش آیا۔ دو گروپوں کے درمیان رنجش کا نشانہ جانوروں کو بنا دیا گیا۔ مخالف سے بدلہ لینے کےلیے مسلح افراد نے اُس کے چار بیلوں اور ایک گائے کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

ملزمان دو بیل اور دو دنبے بھی ساتھ لے گئے۔جانوروں کے مالک نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ چونترہ میں درخواست دے دی ہے۔

Comments (0)
Add Comment