پاکستان ائیر فورس کے سی ون تھرٹی طیارے نے ساڑھے سات ٹن امدادی سامان پولینڈ پہنچایا۔ ائیر پورٹ پر پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق اورپولش وزارت خارجہ کے ایکٹنگ ڈائریکٹر سمیت دیگر عہدیداران نے امدادی پرواز کا استقبال کیا۔
اس موقع پر یوکرینی اور پولش حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جذبہ خیر سگالی دوسرے ملکوں کے لیے ایک مثال ہے۔
یوکرین کے دفاعی اتاشی کرنل سانچینکو نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔