ہانگ کانگ کے کرکٹر نے میچ کے بعد گرل فرینڈ کو پروپوز کر دیا،وڈیو وائرل

 ایشیا کپ کے دوران ہانگ کانگ کے کھلاڑی کنشت شاہ نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کر دیا۔

کنشت شاہ کی جانب سے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کی ویڈیو ایشین کرکٹ کونسل نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

کنشت شاہ اپنی گرل فرینڈ کو سرپرائز دینے کے لیے اسٹیڈیم کے اسٹینڈ پر گئے اور گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں پروپوز کیا جس پر ان کی گرل فرینڈ نے بھی ہاں کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنشت شاہ نے ہاں کہنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ کو انگوٹھی بھی پہنائی۔

Comments (0)
Add Comment