کرک ، زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرک کے علاقے میٹھا خیل میں پیش آیا جہاں 2 گروپوں میں زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment