روپے کی قدر میں اضافے کا جحان جاری، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 43 پیسے سستا ہوکر 220.41 روپے پر بند ہوا۔
آج منگل کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور اب تک ڈالر 66 پیسے سستا ہوکر 219 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 222 روپے 90 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔