اسلام آباد: ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے
منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کی قدر میں 97 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 217 روپے پر آگیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے سے نیچے لانے کا بیان اور بینکوں کے خلاف انکوائری کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔
ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے بوجھ بھی اربو﷽ روپے کم ہوا ہے