پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں سال 2023کے آغاز پرروایتی جشن

اسلام آباد : دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی  سال 2023 کے آغاز کے ساتھ ہی زبردست آتش بازی اور لوگوں کی طرف سے جوش و خروش کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے ۔

پاکستان کے بڑے شہروں کراچی ، لاہور ، اسلام آباد راولپنڈی ، فیصل آباد  میں مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ منچلوں نے روایتی انداز میں نئے سال کا جشن منایا ۔

بعض شہروں میں امن و امان کے پیش نظر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی بھی تھی جس کی خلاف ورزی پر ان شہروں میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری رہا

خوش آمدید 2023: نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا میں شاندار استقبال

سال نو کو سب سے پہلے خوش آمدید کہنے والا ملک نیوزی لینڈ ہے، جہاں رات بارہ بجتے ہی آکلینڈ سمیت دیگر شہروں میں نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

بعد ازاں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں قائم اوپرا ہاؤس اور باربر پُل پر سال نو کی آمد کے حوالے سے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور گھڑی پر بارہ بجتے ہی عوام نے خوشی کے گیت گا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

اس کے ساتھ ہی آتشبازی کا آغاز ہوا اور آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 10 لاکھ مقامی شہریوں اور غیر ملکی سیاحوں نے سال نو کے جشن میں شرکت کی۔

چین، ہانگ کانگ، فلپائن اور سنگار پور میں بھی سال 2023 کا آغاز ہوگیا

 

Comments (0)
Add Comment