سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کےمطابق ’لالوجوگی‘ نامی شخص نے سانپ کو بستی سےنکال کر ہالیجی جھیل وائلڈ لائف کے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا۔
سندھ وائلڈ لائف نے لالوجوگی کی جانب سے سانپ کو قدرتی ماحول میں چھوڑے جانے کی اطلاع اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔
سندھ وائلڈ لائف نے ٹوئٹر پر ویڈیو بھی جاری کی اور بتایا کہ لالو جوگی کے ہاتھ میں سانپ کو سنبھالنے کا شاندار فن موجود ہے۔