مہمان ٹیم دو ٹیسٹ، آٹھ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے دو مختلف مراحل میں پاکستان آئے گی۔
27 دسمبر سے 15 جنوری تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی۔
دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں،اس دوران کھیلے جانے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی جب کہ دوسرا 4 سے 8 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔اس دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
مہمان ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 وائیٹ بال میچز کھیلے گی،اس دوران دونوں ٹیمیں پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔
اس مرحلے میں شامل ابتدائی چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے،پانچواں ٹی ٹوئنٹی اور ابتدائی دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب 23، 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
دورے میں شامل آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، چار اور سات مئی کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ:
دسمبر یکم تا 5 – پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی (آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ)
دسمبر 9تا 13 – دوسرا ٹیسٹ، ملتان (آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ)
دسمبر 17تا 21 – تیسرا ٹیسٹ، کراچی (آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ)