اسلام آباد: پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو صحت مند قرار دے دیا۔
رہنما تحریک انصاف سینیٹر اعظم سواتی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا جس کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے اعظم سواتی کو صحت مندقرار دیا ہے۔ الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے رپورٹ بالکل ٹھیک ہیں، دل کے عارضے میں مبتلا اعظم سواتی کے تین اسٹنٹ لگے ہوئے ہیں اور وہ دل کے مرض کے لیے باقاعدہ ادویات لیتے ہیں۔
پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اعظم سواتی کو چھاتی کا کوئی درد نہیں ہے، اعظم سواتی 2 میل تک واک روزانہ کی بنیاد پر کرتےہیں، اعظم سواتی بلڈ پریشر کے مریض ہیں، اعظم سواتی کا طبی معائنہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات پر کیا گیا۔
خیال رہے کہ اعظم سواتی کوایف آئی اے سائبر کرائمز کی جانب سے گزشتہ رات گئے حراست میں لیا گیا