مہیش بھٹ مسلمان ہو چکے، بالی ووڈ اداکارہ کنگنا کا دعوی

 متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ معروف ڈائریکٹر اور  اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا ہے۔

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں اور الزام عائد کیا کہ مہیش بھٹ اپنا مذہب اور اصلی نام لوگوں سے چھپاتے ہیں اور شاعری کے ذریعے لوگوں کو تشدد کی طرف مائل کرتے ہیں۔

فوٹو: بھارتی میڈیا

کنگنا نے کہا کہ مہیش بھٹ نے اپنا نام اور مذہب سونی راز دان سے شادی کے لیے تبدیل کیا ہے، یہ (اسلم) خوبصورت نام ہے، انہیں چھپانا نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت اور مہیش بھٹ میں 2020  سے اختلافات چل رہے ہیں، مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے اپنی فلم میں کنگنا کو کردار دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد کنگنا اور مہیش بھٹ کے تعلقات خراب ہو گئے۔

Comments (0)
Add Comment