ملک میں قدرتی گیس اور تیل کی پیداوار میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 22-2021 میں پاکستان کی تیل و گیس کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال گیس کی پیداوار 2 فیصد کمی کےساتھ 3 ارب 38 کروڑ مکعب فٹ رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال تیل کی پیداوار 3 فیصد کمی کےساتھ یومیہ 73 ہزار بیرل رہی۔