ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات سخت حفاظتی انتظامات

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں حفاظتی انتظامات سنبھالنے کیلئے دس ہزار کے قریب پولیس اہلکار سکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سکیورٹی انتظامات کیلئے میٹ پولیس کےعلاوہ برطانیہ کی تمام 43 ریجنل پولیس فورسز سے اضافی اہلکارطلب کیے گئے ہیں۔

ملکہ کے تابوت کو لندن سے ونڈسر لے جایا جائے گا جہاں مزید 2000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ لیمبتھ برج کے قریب ہائی ٹیک سکیورٹی کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

ملکہ کے آخری سفر کے دیدار کیلئے ایک لاکھ افراد کی وسطی لندن آمد متوقع ہے، ہجوم کو مناسب طریقے سے کنٹرول کرنے کیلئے وسطی لندن میں 22 میل طویل آہنی بیرئیرز نصب کیے گئے ہیں۔

ہجوم کو کنٹرول کرنے کے علاوہ دنیا بھر سے آئے 500 کے قریب سربراہان مملکت اور اہم شخصیات کی سکیورٹی  برطانوی سکیورٹی حکام کیلئے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

سکیورٹی حکام کی جانب سے وسطی لندن کی فضاؤں میں ڈرون اڑانے پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ فیونرل سروس کے دوران فضائی شور کو کم سے کم رکھنے کیلئے ہیتھرو ائیر پورٹ پر متعدد فلائٹس کو گراؤنڈ کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment