لاہور،چوبیس گھنٹوں میں8لڑکیوں سمیت دس افراد اغوا

لاہور: صوبائی دارالحکومت اغوا کاروں کے نرغے میں آگیا، 24 گھنٹے کے دوران 8 لڑکیوں سمیت10 افراد کو اٹھا لیا گیا۔

لاہور میں اغواء کی وارداتیں نہ تھم سکیں، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، لیاقت آ با د کے علاقے سے 18 سالہ مہوش اور 17 سالہ آ منہ کو نا معلوم افراد نے اغواء کرلیا۔ شہری خوف میں مبتلا۔

کاہنہ میں جواں سالہ ملائکہ بازار سے سودا سلف لینے گئی تو راشد وغیرہ نے گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں شہناز کی بیٹی زنیرہ کو نا معلوم افراد نے اٹھا لیا۔

سندر کے علاقے میں کریم بخش کی بیٹی ثریا، چوہنگ میں مسرت بی بی کی بیٹی شاہین کو اغوا کرلیا گیا، نواب ٹاؤن میں محمد نعیم کی بیوی روٹیاں لینے گئی اور واپس نہ آئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ہنجروال کے علاقے میں فوزیہ کے شوہر کو مسلح افراد اغواء کر کے لے گئے، کاہنہ کے علاقے میں اللہ رکھا کے 24 سالہ بیٹے ذہنی معذور نوجوان کو اغواء کرلیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment