قاتلانہ حملے میں ہلاک جاپان کے سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات ادا

گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے کی آخری رسومات آج ادا کر دی گئیں۔

شنزو ابےکی آخری رسومات میں ان کی اہلیہ، خاندان کے قریبی اراکین ، جاپان کے موجودہ وزیر اعظم فومیو کیشیدا اور سینیئیر پارٹی اراکین نے شرکت کی۔

شنزو ابےکے جنازے میں سیاہ لباس میں ملبوس ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

خیال رہے کہ شنزو ابے کو گزشتہ جمعے کو جاپان کے مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کی تقریب سے خطاب کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

وہ ملک کے طویل ترین عرصے تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے رہنما تھے۔

دو برس قبل عہدے سے مُستعفی ہونے کے باوجود شنزو ابے انتہائی با اثر سیاستدان مانے جاتے تھے۔

Comments (0)
Add Comment