عوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے، علی ظفر

کراچی: پاکستان کے مشہور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے پی ایس ایل 8 کے ترانے پر اپنا ردِعمل دے دیا۔

پی ایس ایل کے مشہور ترانے ’سیٹی بجے گی اسٹیج سجے گا‘ کے گلوکار علی ظفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پی ایس ایل 8 کے ترانے پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

علی ظفر سے سوال کیا گیا کہ ہر پی ایس ایل ترانے کے بعد لوگ علی ظفر کو کیوں یاد کرتےہیں؟ جس کے جواب میں گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کا پیار ہے، پی ایس ایل 8 کا ترانہ ابھی ریلیز ہی ہوا ہے، ہمیں اسے کچھ وقت دینا چاہیے۔

Comments (0)
Add Comment