نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ضمنی انتخابات میں شکست پر مشاورت کی۔ اجلاس میں اسحاق ڈار ، محسن نواز رانجھا، انوشہ رحمان اور سعود مجید نے شرکت کی۔
پاکستان سے بھی مسلم لیگ ن کی سینیئر قیادت نے نواز شریف سے رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں ناکامی کی بڑی وجہ مہنگائی اور سخت فیصلوں کو قرار دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں پارٹی رہنماؤں کو بھی نظرانداز کرنا بھی شکست کی وجہ قرار دیا گیا۔