دواساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

 ،ملک میں بخار، زکام، پیٹ درد، کھانسی اور مرگی کے دورے کی بیشتر ادویات نایاب ہوچکیں ہیں میڈیکل اسٹورز پر موجود ان  ادویات کی زیادہ قمیت وصول کی جارہی ہے۔

مارکیٹ میں 20 پتوں کی بخار کی دوا کا ڈبہ 700 روپے جبکہ زکام کی دوا کے 10 پتوں کا ڈبا 850 روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔

ڈالر کی اونچی اڑان کے اضافے کی وجہ سے خام مال کی خریدو فروخت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ کمپینیوں کی جانب سے ہول سیلرز کو اسٹاک فراہم نہیں کیا جارہا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کچھ کمپنیز کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment