کراچی: دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی ایئر لائنز کی مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی ایئر لائنز کی پرواز میں مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس پر طیارے کے پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے کراچی ایرپورٹ پر طیارے کی میڈیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
جہاز کی میڈیکل لینڈنگ کے دوران ایئرپورٹ پر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل ایمبولینس طلب کرلی گئی تاہم لینڈنگ کے دوران ہی مسافر انتقال کرگیا جو بنگلہ دیش کا شہری بتایا جاتا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مسافر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد طیارے کو ٹیک آف کرنے کی اجازت دے دی گئی۔