خودکش دھماکا: وزیراعظم ,آرمی چیف پشاور پہنچ گئے

پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکےکے بعد  وزیراعظم شہباز شریف اور  آرمی چیف جنرل عاصم منیر حالات کا جائزہ لینے پشاور  پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر پشاور پہنچے تو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

 وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےلیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 پشاور دھماکے پر ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا

Comments (0)
Add Comment