ایشیا کپ: بھارت کی سری لنکا سے 6 وکٹوں سے شکست، فائنل تک رسائی مشکل

 دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے 174 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے بھارت کا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا،کوشل میڈس 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اوپنر پتھم نسانکا 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسکے بعد چارتھ اسالنکا صفر اور کپتان دانوشکا گناتھیلاکا ایک رن بنا کر کیچ تھما بیٹھے، اوپنر کوسل مینڈس 57 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 173رنز بنائے، کپتان روہت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ سوریا کمار یادیو 34، یاردک پانڈیا اور رشبھ پنٹ نے 17،17 رنز بنائے، ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشنکا نے 3، کرونارتنے اور کپتان داسن شانکا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روی ایشون کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

Comments (0)
Add Comment