آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔
اتوار کے روز جنوبی افریقہ کے شہر پوچیف سٹروم میں کھیلے گئے فائنل میں انڈیا نے سات وکٹوں سے فتح حاصل کرتے ہوئے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔
انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد انگلش ٹیم انڈین بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 17.1 اوورز میں ہی 68 رنز پر ڈھیر ہوگئ
-
انگلینڈ کی جانب سے ریانہ میکڈونلڈ نے 19، الیکسا سٹون ہاؤس اور سوفیا سمالے نے 11،11 رنز سکور کیے۔