اعظم سواتی کا جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قیام کا دعویٰ مسترد

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کے جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قیام کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

سپریم جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو بنانے کے معاملے پر سپریم کورٹ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

میری ویڈیو بناکر خاوند و بیوی کا تقدس پامال کیا گیا، اعظم سواتی

اس حوالے سے سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جوڈیشل لاجز میں صرف ججز کو قیام کرنے کی اجازت ہے، لاجز کے انتظامی امور رجسٹرار سپریم کورٹ کے کے پاس ہیں، اعظم سواتی نے سپریم کورٹ جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قیام نہیں کیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اعظم سواتی نے دورے کے دوران بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں قیام کیا، بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی سپریم کورٹ کے کنٹرول میں نہیں۔

Comments (0)
Add Comment