پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ سجل علی کی چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔
یہ فلم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی تخلیق کردہ ہے جو اس کی شریک پروڈیوسر سمیت مصنفہ بھی ہیں۔
ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔