آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے ملاقات کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سرمائی کیمپ میں پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی اور دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بھی فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔

سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی اور ملاقات میں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment