پاکستان کا بھارت میں ورلڈکپ 2023 میں شرکت نہ کرنے پر غور

لاہور : ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنےکے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے   ورلڈ کپ 2023  نہ کھیلنےاورایشئین کرکٹ کونسل سے الگ ہونے کے آپشن پر غور شروع کردیا۔ 

لاہور میں پی سی بی تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس میں ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنےکا معاملہ زیر غورتھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر  اور  بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے بیان کو غیر ضروری اور جلد بازی قرار دیا جائےگا، صدر ایشین کرکٹ کونسل جے شاہ تنہا کوئی فیصلہ کرنےکے مجاز نہیں۔

 ایشین کرکٹ کونسل کا مقصد رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، اے سی سی اگر مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا تو  پھر اے سی سی میں رہنے کا فائدہ نہیں، پاک بھارت میچ سے اے سی سی کو ریونیو ملتا ہے، اے سی سی یہ ریونیو کرکٹ کے فروغ اور ڈویلپمنٹ پر خرچ کرتا ہے، اگر اے سی سی کو یہ ریونیو نہیں چاہیے توپی سی بی کے لیے بہتر ہے اے سی سی سے الگ ہو جائے۔

ایشیا کپ،بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائیگی،بی سی سی کا اعلان

ذرائع کے مطابق پی سی بی مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے جس میں ایشین کرکٹ کونسل  سے الگ ہونے سمیت  آئی سی سی ورلڈکپ 2023 بھی نہ کھیلنے پر غور کیا جارہا ہے، 50 اوورز کے ورلڈکپ کی میزبانی آئندہ سال اکتوبر نومبر میں بھارت نے کرنی ہے۔

Comments (0)
Add Comment