ناروے میں ناروے کپ کے لیے موجود ‘بیٹر فیوچر پاکستان’ کے کیمپ سے 15 سالہ پاکستانی فٹبال کھلاڑی انتظامیہ کو بتائے بغیر لاپتا ہو گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کھلاڑی نے اپنی مرضی سے کیمپ چھوڑا ہے اور اس میں کسی زبردستی یا اغوا کا شبہ نہیں ہے۔ کھلاڑی کے غائب ہونے کے تقریباً 20 منٹ بعد ہی پولیس کو اطلاع دے دی گئی تھی جس کے بعد تلاش کا کام شروع کر دیا گیا تھا۔
ناروے کپ 25 جولائی سے یکم اگست تک اوسلو میں منعقد ہوا تھا اور کیمپ میں شامل باقی تمام پاکستانی کھلاڑی خیر و عافیت کے ساتھ وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ لاپتا کھلاڑی کی تلاش جاری ہے۔