ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کمشنر ملتان ڈویژن کو ارسال کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور کیمروں کی تعداد مزید بڑھا دی ہے۔
مقامی انتظامیہ نے قائد اعظم کے مجسمے پر نئی عینک نصب کر دی تاہم سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود تاحال چوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
دوسری جانب پولیس نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی۔