حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروا رہی ہے، شیخ رشید

حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 34 فیصد بڑھ گئی ہے، غریب کو بھاشن نہیں راشن چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت صرف اپنے کیسسز ختم کروارہی ہے، ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کر حکومت نے کم ظرفی اور ذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کر دی ہے، بے روزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پیٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا، حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں۔

Comments (0)
Add Comment