امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 100 کے قریب فوجیوں نے ایک سال کے دوران کسی نہ کسی شکل میں ’ممنوعہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں‘ میں حصہ لیا ہے۔
رپورٹ سامنے آنے کے بعد پینٹاگون نے فوجی اہلکاروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔
پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے فروری 2021 میں محکمہ دفاع کی صفوں میں انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کی پالیسیوں پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔
یہ جائزہ اس انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی فوج کے درجنوں سابق ارکان نے 6 جنوری کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے امریکی کیپیٹل ہل پر حملے میں حصہ لیا تھا۔