وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی منظوری کے بعد استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن محکمہ آئی اینڈ سی کیبنٹ ونگ کی جانب سے جاری کیا گیا۔
صوبائی وزراء ملک احمد خان، سردار اویس لغاری اور خواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور ہوا ہے اور نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ خواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ 7 جولائی، اویس لغاری کا 11 جولائی اور ملک احمد خان کا 12 جولائی کو منظور کیا گیا۔