ایک طرف گھر میں چولہوں پر گیس دستیاب نہیں ہے تو دوسری جانب ایل پی جی سلینڈر استعمال کرنے والے ہوٹلوں نے کھانوں کے ریٹ بڑھا دیے ہیں۔
سوئی سدرن نے سندھ اور بلوچستان کی جنرل انڈسٹریز کے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس فراہمی منقطع کر دی ہے۔
گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس فروخت معاہدے کے تحت دسمبر تا فروری سپلائی لازم نہیں ہے جبکہ ایکسپورٹ انڈسٹری، کیپٹیو پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری ہے۔