حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے پر پیٹرول پمپس نےخریداری روک لی ہے ۔
پیٹرول پمپس کی جانب سے خریداری نہ ہونے پر پیٹرول پمپس خالی ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت گرنے کے باعث پمپس کمپنیوں سے پیٹرول نہیں خرید رہے۔
حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنا تھا وزیر اعظم کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا کوئی اعلان ابھی تک نہیں ہوسکا۔