سوات میں سیلابی ریلے بڑے بڑے مکانات اور پل بہالے گئے

ملک بھر میں ان دنوں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے۔

سوات کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے بڑے بڑے مکانات کو بہا لے گئے۔اس موقع پر موجود شہری استغفراللہ اور اللہ اکبر کی صدائیں لگارہے ہیں۔

مینگورہ بائی پاس پر کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹس زیر آب آگئے ہیں جبکہ روڈ سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے کے باعث مینگورہ بائی پاس روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی ہیں

ادھر ٹانک کو بھی آفت زدہ ضلع قرار دیدیا گیا ہے، سیلاب سے 90 فیصد علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے، خاتون سمیت مزید 3 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

Comments (0)
Add Comment