ٹی 20ورلڈ کپ،دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پرشکست

نیوزی لینڈ نےسپر 12مرحلے کا پہلا میچ با آسانی 89 رنز سے جیت لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی۔

سُپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ 1 کی آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جب کہ آسٹریلوی ٹیم 111 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

 نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ فِن ایلن نے 16 گیندوں پر 42 رنز اسکور کیے، کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیمز نیشم 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو جب کہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلین بیٹنگ کو آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا رہے ،آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹوائنس 7، ٹم ڈیوڈ 11، میتھیو ویڈ 2، پیٹ کمنز 21، مچل اسٹارک 4 اور ایڈم زمپا صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور مچیل سینٹنر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ نے 2 اور لوکی اور ایش سوڈھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

Comments (0)
Add Comment