ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائيں بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جو 4 سے 5 روز رہيں گی، 10 تا14ستمبر چترال،دير،سوات،کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 تا 14ستمبر شانگلہ، بونير، مانسہرہ، ايبٹ آباد، ہرى پور میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ، باجوڑ، چارسدہ، صوابی، پشاور، مردان، نوشہرہ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

Comments (0)
Add Comment