گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔
زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔
اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف کو شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سی ٹی اسکین کیا گیا، گولی آر پار ہوئی ہے، ہڈی محفوظ ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حالت مستحکم ہے، عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہے، ایمرجنسی میں عمران خان کو دیکھا گیا، ایکس ریز لیےگئےہیں ، اسکینز بھی ہوئے ہیں۔
فیصل سلطان نے بتایا کہ عمران خان کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیاگیا ہے، گولی کےذرات، ہڈی کیلئےسرجیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہوگی تو وہ کیری آؤٹ ہوگی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ایک گولی پنڈلی اور دوسری ران میں لگی ہے۔
فیصل سلطان کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ میں دو گولیاں لگیں، عمران خان کے دائیں ٹانگ میں ایک سے زیادہ زخم ہیں، عمران خان کی ٹانگ میں کچھ ٹکڑے موجود ہیں،ڈاکٹروں کی ماہرٹیم کام کررہی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرآباد میں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ وہ خودبیٹھیں گے، عمران خان سارے راستے باقی زخمیوں کا پوچھتے رہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل جاوید کو گولی لگی ہے اور احمد چٹھہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ فائرنگ سے مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نےاپنی گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کو بائیں ٹانگ میں تین گولیاں لگی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دیگر زخمیوں کو پیٹ اور ٹانگوں پر گولیاں لگیں، کے فائرنگ واقعے میں 13 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا۔
رپورٹ کے مطابق جان بحق شخص کی شناخت معظم کے نام سے ہوئی ہے جسے سر اور پیٹ میں گولی لگی۔
واقعے کے بعد عمران خان کے کنٹینر کو سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس اور فارنزک ٹیمیں کنٹینر سے شواہداکٹھےکررہی ہیں۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ کے قریب عمران خان کے مرکزی کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔