جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے مطالبے اور بھاری بجلی کے بلوں کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام پیٹرول کی قیمتیں کم کروانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور یہ ہڑتال مکمل طور پر پرامن ہوگی جس میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا۔
انہوں نے تاجر برادری سے ہڑتال میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجروں کو قائل کرنے کے لیے خود لاہور میں ان سے ملاقاتیں کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کے بھاری بلوں پر شدید تنقید کی اور انہیں عوام پر بم قرار دیتے ہوئے تاجروں سے درخواست کی کہ وہ کسی کے بہکاوے میں آئے بغیر اس ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔