پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر اداروں کوبغاوت پر اکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کی۔

ڈسٹرک اینڈ سیشن جج اسلام آبادطاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

عدالت نے کہا کہ شہباز گل پر فرد جرم 27 فروری کو عائد کی جائے گی۔

 تحری انصاف کے رہنما شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

Comments (0)
Add Comment