ہمیں مارو گے تو کیا ہم ہار لیکر کھڑے ہوں گے؟ گنڈا پور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی جاری کردہ مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

علی امین کا کہنا تھاکہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ یہ آئیں تو سہی ہم ماریں گے، وزیرداخلہ کہتے ہیں ہم نے ڈرونز لیے ہوئے ہیں، ہم نے بھی پھر چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں۔

بندوقیں اور بندے لائیں،گنڈا پورکی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

ان کا کہنا تھاکہ پرامن احتجاج پرماریں گےکیا ان کے پاس جان سے مارنے کا لائسنس ہے؟ رانا ثنا اللہ تم جیمز بانڈ نہیں عوام کے پیسے پر پلنے والے وزیر ہو، اگر ہمیں مارو گے تو کیا ہم ہار لے کر کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تم اگر حملہ کرو گے تو ہمارے جواب کیلئے بھی تیار رہو، ہم آزادی کے لیے نکلے ہیں اور آزادی لے کر رہیں گے۔

Comments (0)
Add Comment