کابل: افغان دارالحکومت کابل میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر زور دار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر متعدد افراد شہید ہوگ ئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ مسجد وزیر محمد اکبر خان کے باہر ہوا، مسجد کے قریب ہی واقع ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چودہ افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے 4 افراد ہسپتال پہنچنے سے پہلے جان کی بازی ہار چکے تھے۔اب تک دس افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور طبی امداد دی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ پڑھ کر مسجد سے باہر آرہے تھے، وزیر اکبر خان کا علاقہ گرین زون کہلاتا ہے اور وہاں غیر ملکی سفارتخانے واقع ہیں۔