پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ ہے:خرم دستگیر

اسلام آباد: وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

گوجرانوالہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی پروٹیکشن کی بین الاقوامی ایجنسیاں ایک مرتبہ نہیں درجنوں مرتبہ تصدیق کرچکی ہیں، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔

پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے: امریکی صدر کا الزام

خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام پر پوری طرح ہر قسم کی پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے

Comments (0)
Add Comment