اسلام آباد : قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہونگے اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں
قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلی کے 3حلقوں میں جمنی انتخابات ہورہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کی 7نشستوں سے خودمیدان میں اتریں ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے 26افسران پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیموں کا اعلان کردیا ہے جبکہ الیکشن کے دوران سیکیورٹی کیلئے بھی خصوصی پلان تیار کیا گیا ہے
پنجاب کے 184پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے پنجاب میں مجموعی طور پر 6 حلقوں ۔ کیلئے 1434 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں
انتخابات میں سخت مقابلے کا امکان ہے ۔پی ٹی آئی کو مختلف حلقوں میںحکومتی اتحاد پی ڈی ایم ، پیپلز پارٹی ، (ن) لیگ ، جے یہو آئی اور ایم کیو کے ساتھ مقابلے کا سامنا ہے
این اے 22 مردان
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ محمد قاسم (جے یو آئی)
این اے 24 چارسدہ
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ ایمل ولی خان (پی ڈی ایم)
این اے 31 پشاور
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ غلام احمد بلور (پی ڈی ایم)
این اے 157 ملتان
مہر بانو قریشی (پی ٹی آئی) بمقابلہ علی موسیٰ گیلانی (پی پی پی)
این اے 118 ننکانہ صاحب
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ ڈاکٹر شذرہ منصب علی (ن لیگ)
این اے 108 فیصل آباد
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ عابد شیر علی (ن لیگ)
این اے 237 کراچی ملیر
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ عبدالحکیم بلوچ (پی ڈی ایم)
این اے 239 کراچی شاہ فیصل
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ نیئر علی (ایم کیو ایم)
پی پی 139 شیخوپورہ
محمد ابوبکر (پی ٹی آئی) بمقابلہ افتخار احمد (ن لیگ)
پی پی 209 خانیوال
فیصل خان نیازی (پی ٹی آئی) بمقابلہ ضیاء الرحمان (پی ڈی ایم)
پی پی 241 بھاول نگر
محمد مظفر خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ امان اللہ ستار (ن لیگ)