ریاض: عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی معیاد میں اضافہ ،اب زائرین 3ماہ سعودی عرب میں قیقم کرسکیں گے
سعودی عرب کے وزیرحج اورعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی مدت ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارم ’نسک ‘ کے ذریعے عمرہ اور زیارت ویزوں کا اجرا آسان کردیا گیا ہے۔