قومی وصوبائی اسمبلی کی11نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 5 حلقوں پر برتری حاصل ہے ۔
تحریک انصاف کےاراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی 3، پنجاب کی 3 اور سندھ کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، پولنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی اور غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
ان میں سے 3 حلقوں میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جن میں سے دو میں پی ٹی آءی اور ایک حلقے میں ٌپیپلز پارٹی نے کامیابی سمیٹی ہے
ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہے جن میں سے 7 نشستوں پر خود عمران خان بطور امیدوار ہیں جبکہ ایک نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔
خیبرپختونخوا کی 3 قومی اسمبلی نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
این اے 22 مردان: پی ٹی آئی کامیاب
این اے 22 مردان کے تمام 330 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے جس کے مطابق عمران خان 76 ہزار 681 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ محمد قاسم 68 ہزار 181 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان میں ووٹرز کا ٹرن اوور 32.94 فیصد رہا۔
این اے 31 پشاور: پی ٹی آئی کامیاب
الیکشن کمیشن نے این اے 31 پشاور کا فارم 47 جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان 57818 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں۔ اے این پی کے غلام بلور کے 32 ہزار 252 ووٹ لے سکے۔
جماعت اسلامی کے محمد اسلم 3 ہزار 817 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ این اے 31 پشاور میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 20.28 فیصد رہا۔
این اے 24 چارسدہ: پی ٹی آئی کو برتری
این اے 24 چارسدہ سے 367 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان کے 74830 اور ایم ولی کے 65230 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب کی 3 قومی اسمبلی نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
این اے 108 فیصل آباد: پی ٹی آئی کو برتری
این اے 108 کے 324 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 91809 ووٹ لے کر آگے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 68984 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 118 ننکانہ صاحب: پی ٹی آئی کو برتری
حلقہ این اے 118 کے 271 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتاٸج کے مطابق پی ٹی آٸی امیدوار عمران خان 75075 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل 64569 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں اور ٹی ایل پی کے پیر افضال حسین شاہ 20764 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 157 ملتان: پیپلز پارٹی کامیاب
ملتان کے حقلہ این اے 157 کے 197 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی کے علی موسی گیلانی 79743 کے ساتھ کامیاب ہوگئے ہیں۔ ٹی آئی کی امیدوار مہربانو 59993دوسرے نمبر پر ہیں۔
سندھ کی 2 قومی اسمبلی نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج
این اے 237 کراچی: پیپلز پارٹی کو برتری
این اے 237 ملیر کے 150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 20740 کے ساتھ پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے عمران خان 17740 کے ساتھ دوسرے نمبر اور ٹی ایل پی کے سمیع اللہ خان 2096 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔
این اے 239 کراچی: پی ٹی آئی کو برتری
این اے 239 کورنگی کے 106 پولنگ اسٹیشن غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 16039 ووٹ لے کر آگے، ایم کیو ایم کے سید نیئر رضا 2748 ووٹ لے کر دوسرے نمبر اور ٹی ایل پی کے محمد یاسین 1904 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب کی 3 صوبائی نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج
پی پی 139 شیخوپورہ: ن لیگ کامیاب
پی پی 139 کے تمام 153 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 139 شیخوپورہ کا فارم 47 جاری کردیا گیا ہے۔
جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے افتخار احمد بھنگو 40829 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد ابو بکر 37712 لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔ پی پی 139 میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 41.86 فیصد رہا۔
پی پی 241 بہاولنگر: پی ٹی آئی کامیاب
پی پی 241 کے تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک مظفر خان59957 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امان اللہ ستار باجوہ 48147 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 241 بہاولنگر میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ 48.83 فیصدرہا۔
پی پی 209 خانیوال: پی ٹی آئی کو برتری
پی پی 209 خانیوال کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار محمد فیصل خان نیازی 58337 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ضیا الرحمان 45958 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
امیدوار
خیبرپختونخوا کے حلقے این اے 22 مردان میں جمیعت علما اسلام کی جانب سے مولانا قاسم جبکہ چارسدہ حلقہ این اے 24 سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل خان ولی کو ٹکٹ دیا گیا، ان دونوں امیدواروں کی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کیا۔