راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدنے متروقہ وقف املاک کی طرف سے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کردیا۔
عدالت میں دائر درخواست میں شیخ رشید کی جانب سےموقف اپنا یا گیا ہے کہ لال حویلی سابق وفاقی وزیرکی ملکیت ہے اس کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی، مقدمےکی تاریخ 24 اکتوبرمقرر ہے اس کے باوجود غیر قانونی نوٹس بھیجا گیا۔
۔ایڈیشنل سیشن جج خورشیدعالم نے شیخ رشید کی درخواست پر ڈائریکٹرمتروکہ وقف املاک کونوٹس جاری کردیا۔ کل مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کرتے ہوئے کوئی بھی غیر قانونی اقدام ےسے روک دیا گیا ۔
اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 16وزارتوں کی تحقیق اور تفتیش میں تمام اداروں کو میرےخلاف کچھ نہیں ملا، اب 3 مرلہ کی لال حویلی نکال دی ہے،لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں پذیرائی دے رہے ہیں، لال حویلی تاریخ ہےجسےکوئی ختم نہیں کرسکتا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا 8 میں سے 6 نشستیں جیتناعالمی ریکارڈ ہے۔ یہ حخومتی اتحاد کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔
[…] شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم چیلنج کردیا […]